5 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے امریکہ کی توسیع پسندانہ اور جنگي پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: صدر احمدی نژاد نے آج بیجنگ یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب میں کہا کہ امریکہ متعدد تباہ کن جنگوں کا باعث ہوا ہے اور اسی نے صیہونیوں کے ساتھ مل کر ملت فلسطین پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران اور چین دوبڑے تاریخی ملک اور قدیمی تہذیب و تمدن کے حامل ہیں اور سامراج کے مخالف جدوجہد کرنے کی ان کی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین اور ایران کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا میں پیار ومحبت اور امن کو فروغ دیں اور اس سلسلے میں یونیورسٹیاں بڑا اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

صدر جناب احمدی نژاد شانگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے بیجنگ گئے ہیں۔

یہ اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے اور دس ملکوں کے سربراہ اس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران مبصر کی حیثیت سے اس اجلاس میں شریک ہوا ہے۔....... /169